۶:۔۔۔ خداتعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام اُمتی بھی رکھا اور نبی بھی۔(۱)
(اِزالہ ص:۵۳۳، خزائن ج:۳ ص:۳۸۶)
۷:۔۔۔ احمد اور عیسیٰ اپنے جمالی معنوں کی رُو سے ایک ہی ہیں، اس کی طرف یہ اِشارہ(۲) ہے: ’’مبشرًا برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ ۔
(اِزالہ ص:۶۷۳، خزائن ج:۳ ص:۴۶۳)
۸:۔۔۔ اور یہ آیت کو ’’ھو الذی أرسل رسولہ بالھدیٰ ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ‘‘ درحقیقت اسی مسیح بن مریم کے زمانے سے متعلق ہے۔
(بلفظ اِزالہ ص:۶۷۵، خزائن ج:۳ ص:۴۶۴)
۹:۔۔۔ وہ آدم اور اِبنِ مریم یہی عاجز ہے، کیونکہ اوّل تو ایسا دعویٰ اس عاجز سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا اور اس عاجز کا یہ دعویٰ دس برس سے شائع ہو رہا ہے۔
(اِزالہ ص:۶۹۵، خزائن ج:۳ ص:۴۷۵)
۱۰:۔۔۔ حضرت اقدس اِمام انام مہدی ومسیح موعود مرزا غلام احمد۔
(رسالہ آریہ دھرم ص:۶۵)
۱۱:۔۔۔ ان کو کہو کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو میرے پیچھے ہو تو خدا بھی تم سے محبت کرے۔
(انجامِ آتھم ص:۵۲، خزائن ج:۱۱ ص:۵۲)
۱۲:۔۔۔ اے احمد! تیرا نام پورا ہوجائے گا قبل اس کے جو میرا نام پورا ہو۔
(انجامِ آتھم ص:۵۲، خزائن ج:۱۱ ص:۵۲)
۱۳:۔۔۔ تو ہمارے پانی میں سے ہے۔
(انجام ص:۵۵، خزائن ج:۱۱ ص:۵۵)
۱۴:۔۔۔ پاک ہے وہ جس نے اپنے بندہ کو رات میں سیر کرائی۔
(انجام ص:۵۳، خزائن ج:۱۱ ص:۵۳)
۱۵:۔۔۔ نبیوں کا چاند (مرزاقادیانی آئے گا)۔
(انجام ص:۵۸، خزائن ج:۱۱ ص:۵۸)
۱۶:۔۔۔ ’’وما ارسلناک إلّا رحمۃ للعالمین‘‘ تجھ کو تمام جہان کی رحمت کے واسطے بھیجا۔
(انجام ص:۸۸، خزائن ج:۱۱ ص:۸۸)
۱۷:۔۔۔ ’’انی مُرسلک إلٰی قوم المفسدین‘‘ یعنی تجھ کو قومِ مفسدین کی طرف رسول بناکر بھیجا۔
(انجامِ آتھم ص:۷۹، خزائن ج:۱۱ ص:۷۹)
توہینیاتِ انبیاء علیہم السلام
۱:۔۔۔ میں سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مرگئے، جو شخص میرے ہاتھ سے جام پئے گا، ہرگز نہ مرے گا۔
(اِزالہ اوہام ص:۲، خزائن ج:۳ ص:۱۰۴)
۲:۔۔۔ جس قدر حضرت مسیح کی پیش گوئیاں غلط نکلیں، اس قدر صحیح نہیں نکلیں۔
(اِزالہ ص:۷، خزائن ج:۳ ص:۱۰۶)
(۱) اس سے صاف معلوم ہوا کہ مرزاقادیانی کی مؤلفہ ’’براہین احمدیہ‘‘ خدا کا کلام ہے۔
(۲) یہ مطلب اِزالہ کی عبارت کا ہے۔